حساس اداروں نے راؤ انوار سمیت 3 افسران پر قاتلانہ حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) سندھ پولیس کے تین افسر دہشت گردوں کے نشانے پر آگئے، حساس اداروں نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ راؤ انوار، ثناءاللہ عباسی اور راجہ عمر خطاب پر حملوں کا خدشہ ہے۔ 24 نیوز کے مطابق حساس اداروں نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں تینوں افسران نے اپنی نقل و حمل محدور اور سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران دوران ڈیوٹی اپنے راستے تبدیل کرتے رہیں اور بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کریں اور اپنی سکیورٹی کا خصوصی خیال رکھیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے مذکورہ افسران کے علاوہ دیگر اہم افسران پر بھی قاتلانہ حملے ہو سکتے ہیں۔