پاکستانی شیعہ خبریں

کوہاٹ، قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر آستین کے سانپ 3افغان باشندے گرفتار

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوہاٹ میں قومی پرچم کی بے حرمتی اور پاک فوج کے خلاف توہین آمیز الفاظ کہنے پر تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

زرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ گھمکول افغان پناہ گزین کیمپ نمبر 2 میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے احسان فراموش اور آستین کے سانپ افغانیوں نے شارع عام میں لوگوں کے سامنے پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے پھاڑ ڈالا اور پاک فوج کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی۔ اطلاع پر پولیس نے واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کا سراغ لگا لیا اور گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران انہیں گرفتار کرکے تھانہ جنگل خیل منتقل کردیا۔ افغان باشندوں میں بسم اللہ جان، سید احمد شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی اور مملکت کے خلاف اشتعال پھیلانے کے علاوہ امیگریشن قانون کے دفعات بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button