پاکستانی شیعہ خبریں

بنوں کینٹ پر 3 راکٹ فائر، مردان میں سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے

شیعہ نیوز(کےپی کے) بنوں کینٹ پر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تین بجے کے قریب شدت پسندوں نے نامعلوم سمت سے 3 راکٹ فائر کئے تاہم ان راکٹوں کے گرنے کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں حکام نے نہیں بتایا۔ سکیورٹی اداروں نے ملحقہ علاقوں میں شدت پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ مردان میں سکیورٹی فورسز نےکالعدم جماعت کے  2 دہشت گردوں فیض اور عبداللہ کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹس اور گولہ بارود برآمد کر لیا جو پولیس اسٹیشن صدر اور حساس ادارے کی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button