پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان بھر میں مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 لاشیں برآمد

شیعہ نیوز ( کوئٹہ) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت3افراد جاں بحق جبکہ2لاشیں برآمد کرلی گئی کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی خواتین اور بچوں سمیت 13افراد زخمی جن میں سے 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے پولیس نے دو نوجوان کی لاشیں برآمد کرلی جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ افغان مہاجرین ہے لاشوں کو شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جن کی عمریں 25اور26سال کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ لورالائی میں پولیو ورکرز ٹیم پر مامور پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور واقعے کے بعد پولیو ورکرز نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا جبکہ نصیرآباد میں ملزم قادر حسین نے سیاہ کاری کے شعبے میں اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ کوئٹہ کے علاقے فقیرمحمد روڈ پراندھی گولی لگنے سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے والی ایک مسافر کوچ منگچر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے اوردو خاتون سمیت13افراد زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا جن میں سے دو کی حالات نازک بتائی جاتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button