Uncategorized

رحیم یار خان، سی ٹی ڈی دفتر کے باہر تکفیری دہشتگردوں کا خودکش دھماکہ، 3 اہلکار زخمی، واقعے کی انکوائری کا آغاز

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) رحیم یار خان میں سی ٹی ڈی دفتر کے باہر خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک لیا۔ خودکش حملہ آور نے دفتر کے بیرونی دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ جائے حادثہ سے خودکش حملہ آور کا دھڑ بھی مل گیا ہے۔ واقعے کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مبینہ خودکش حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ ڈپٹی سپرانٹینڈینٹ پولیس (ڈی ایس پی) سی ٹی ڈی چوہدری اشرف نے حملے کو خودکش قرار دیا ہے جبکہ 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں 2 حملہ آور ملوث تھے، ایک حملہ آور نے برقعہ پہنا ہوا تھا، جس نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ اس کا ساتھی حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ چوہدری اشرف کے مطابق خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس پر برقعہ پوش حملہ آور کو روکا گیا، روکے جانے پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد سی ٹی ڈی کے اہلکار ہیں، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ رواں برس پنجاب میں ہونے والا دوسرا خودکش دھماکہ ہے، اس سے قبل 27 مارچ کو اقبال پارک لاہور میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 72 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button