پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، علامہ ناصر عباس جعفری 3 روزہ دورے پر صوبائی دارالحکومت پہنچ گئے

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کل تین روزہ دورے پر صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچے۔ کوئٹہ پہنچنے پر انکا استقبال ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر افراد نے کیا۔ یاد رہے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تین روزہ دورے پر کوئٹہ آئے ہے۔ اپنے دورے کے دوران وہ خصوصی طور پر "عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان اور ملت تشیع میں علماء کا کردار” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ کوئٹہ شہر کے علماء، سیاسی اکابرین اور قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button