Uncategorized

تعلیمی اداروں میں دہشتگردوں کی آماجگاہیں، انصار الشریعہ کے مزید 3 دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی سے کالعدم دہشتگرد گروہ انصار الشریعہ کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خواجہ اظہار الحسن پر حملہ میں ملوث کالعدم انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عبدالکریم سروش صدیقی کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا، جو جامعہ کراچی کے طالب علم تھے، جس کے بعد فورسز نے جامعہ کی مسلسل نگرانی شروع کر دی تھی اور جامعہ کے طلباء کا ریکارڈ خفیہ اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی سے لیکچرار کو ان کے بیٹے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے پہلے سے گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر ایک پھر جامعہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے 3 مزید دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالکریم سروش صدیقی کے پیچھے کوئی بڑا ماسٹر مائنڈ ہے، دہشتگردوں کا گروپ نو لڑکوں پر مشتمل تھا، دہشتگرد کے دیگر دوستوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button