Uncategorized

جسٹس (ر) سید اصغر حیدر 3 سال کیلئے نیب پراسیکیوٹر تعینات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حکومت نے جسٹس (ر) سید اصغر حیدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا۔صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سید اصغر حیدر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیب ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) سید اصغر حیدر کو 3 سال کے لیے نیب کا پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔ نوٹیفکیشن پر ڈپٹی سیکریٹری وزارت قانون عمر عزیز کے دستخط موجود ہیں۔واضح رہے کہ وقار قدیر ڈار کے بعد نیب پراسیکیوٹر جنرل کی نشست 23 نومبر 2017 سے خالی تھی۔گذشتہ روز سپریم کورٹ میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہ ہونے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوال اٹھایا تھا کہ صدرمملکت ممنون حسین، نیب میں پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی تجویز کردہ 5 ناموں کی سمری کن اختیارات کے تحت مسترد کر سکتے ہیں؟
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے تحت ‘صدر کابینہ اور وزیراعظم کی ایڈوئس کے پابند ہیں’۔اس سے قبل عدالت عظمیٰ کو بتایا گیا تھا کہ وزارت قانون نے نیب پراسیکیوٹر جنرل کے لیے پانچ ججوں کے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھیجی تھی جسے بعدازاں صدر ممنون حسین کے سامنے پیش کیا گیا۔سیکریٹری قانون کرامت حسین نیازی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا تھا کہ صدر ممنون حسین نے سمری پر دستخط کرنے کے بجائے نیب پراسیکیوٹر جنرل کی نشست کے لیے مزید تین نام تجویز کیے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد وقار رانا نے فاضل ججز کو بتایا کہ نیب چیئرمین نے صدر ممنون حسین کے تجویز کردہ نام مسترد کردیئے ہیں۔حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد عدالت عظمیٰ نے نیب پراسیکیورٹر کی عدم تعیناتی سے متعلق از خود نوٹس کیس کو نمٹا دیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button