پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) دیر کالونی میں رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افرد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ پر پی ڈی ایم اے (پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور 2 راہگیر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، چیسز نمبر بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button