پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ غازی خان، رینجرز سے مقابلے میں 3 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) پنجاب رینجرز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 3 نامعلوم دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ جوابی فائرنگ میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں دوران سنیپ چیکنگ فورٹ منرو سے سخی سرور کی طرف آنے والی ایک کار کو بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ راکھی مو کے قریب روکا گیا، جس میں 3 افراد سوار تھے تاہم ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر رینجرز اہلکاروں نے کار کا پیچھا کیا، مسافروں نے سخی سرور روڈ کے قریب کار چھوڑ کر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 3 نامعلوم دہشتگرد ہلاک جب کہ رینجرز کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کار کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button