پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان، ڈی پی او کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار شہید
شیعہ نیوز(پاکستان شیعہ خبر رساں ادارہ ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے قافلے کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں اسکواڈ میں شامل 3 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں ڈی پی او محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او ڈی آئی خان ڈاکٹر زاہداللہ کے قافلے کو تحصیل کلاچی سے ڈی آئی خان آتے ہوئے بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے اسکواڈ میں شامل ایک گاڑی متاثر ہوئی جبکہ 3پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے میں ڈی پی او زاہد اللہ محفوظ رہے، زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے کلاچی تحصیل اسپتال منتقل کردیا ہے۔