کوئٹہ: متعصب پولیس کی کاروائی ۔ 3 خواتین اور 3 مرد بے جرم گرفتار
کوئٹہ کی متعصب انتظامیہ اور پولیس نے بروہی روڈ کوئٹہ سے ۳ دن پہلے ۳ شیعہ سید زادیوں اور ۳ مردوں کو بلاجواز گرفتار کرلیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق متعصب پولیس اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے بروہی روڈ سے ۳ سید زادیوں اور ۳ مردوں سید جہانگیر،قیصر عباس، محمد علی کو گرفتار کرلیا ۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق نہ صرف یہ کے بے گناہ گرفتار کئے جانے والوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا بلکہ ان پر تشدد بھی کیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق ان تمام افراد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
اطلاعات کیمطابق تینوں مردوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے لیکن تا حال ان سید زادیوں کو پتہ نہیں چل پایا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ حکومتی سرپرستی میں شیعوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور اب ظلم یہ کہ ایک طرف تو شیعوں کو شہید کیا جارہا ہے اور دوسری طرف انہی شیعوں کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کیا جا رہا ہے اور حراساں کی جا رہا ہے۔