پاکستانی شیعہ خبریں
اورکزئی ایجنسی: مسافر بس پر بم دھماکہ، 3شیعہ شہید، متعدد زخمی
طلاعات کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے اورکزئی ایجنسی کلایا کے مقام ایک مسافر گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں 3 شیعہ شہید ہوچکے ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ایک مسافر بس کو کلایا کے مقام زریدر روڈ پر نشانہ بنایا ہے پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد پک اپ گاڑی میں نصب تھا، جیسے ہی مسافر بس پک اپ گاڑی کے سامنے سے گزری تو گاڑی میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ریمونڈ کنڑول سے اْڑادیا گیا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 3 شیعہ شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔