پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ ہنگو، آئی ایس او نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

athar imranامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے مرکزی سیکرٹریٹ المصظفیٰ ہاوس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ آئی ایس او پاکستان سانحہ ہنگو پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، ربیع الاول جو کہ حرمت کا مہینہ ہے اس ماہ میں اسطرح کی دہشت گردی ثابت کرتی ہے کہ یہ لوگ مسلمان نہیں بلکہ امریکہ کے زرخرید غلام ہیں جو اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لیے مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں، ہنگو میں شیعہ سنی اتحاد دیکھ کر باطل نے گھبرا کے یہ اقدامات کئے تاکہ اتحاد کی فضا کو ختم کیا جا سکے مگر یہ اسلام دشمن عناصر کان کھول کر سن لیں ہنگو سمیت ملک بھر میں شیعہ سنی اتحاد کل بھی تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

انکا مزید کہنا تھا ہنگو دھماکہ حکومت پاکستان کے منہ پر طمانچہ ہے حکومت پاکستان حالات کنٹرل کرنے میں سنجیدہ نہیں، ابھی سانحہ کوئٹہ کے زخم بھرے نہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لاپرواہی کا نتیجہ آج اس افسوس ناک واقعہ کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے کوئٹہ تک شیعہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ایک طرف وزیر داخلہ خالی بیان جاری کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ایک طرف اعلان کرتے ہیں کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے مگر دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے غیرمنطقی اقدامات کرتے ہیں اور دہشت گرد آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دلسوز سانحہ کے خلاف آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button