Uncategorized

مشکوک سرگرمیوں کے باعث پنجاب میں 3 ہزار 427 این جی اوز پر مکمل پابندی لگا دی گئی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاہور اور پنجاب بھر میں غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 3427 این جی اوز پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے انفارمیشن ایںڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے 4 ہزار 215 این جی اوز کی نگرانی کیلئے جیوٹیگنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔

زرائع کے مطابق محکمہ سماجی بہبود کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 10 ہزار سے زائد این جی اوز محکمہ سوشل ویلفئیر کے اشتراک سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھیں، جن کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسکروٹنی اور آڈٹ کا حکم دیا گیا۔ آڈٹ کے بعد 10 ہزار سے زائد این جی اوز میں سے 3427 کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث اور غیر فعال ہونے پر بند کر دیا گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ غیر فعال این جی اوز کیخلاف پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور اور پنجاب بھر میں فعال این جی اوز کی نگرانی کیلئے جیو ٹیگنگ کا عمل بھی جاری ہے جس کے ذریعے 4215 این جی اوز کا مکمل ڈیٹا جیوٹیگ ہو چکا ہے جس کے تحت مذکورہ این جی اوز کی تمام معلومات آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button