سندھ ہائیکورٹ سےکالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ملزم فرار
شیعہ نیوز (کراچی) ضمانت مسترد ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے اغواء برائے تاوان کے تین ملزمان فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تین ملزمان شمس اللہ ، بہاالدین اور نعمت اللہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزمان ضمانت مسترد ہوتے عدالت سے فرار ہوگئے۔ واضح رہے کچھ دن عرصہ پہلے انسداد دہشت گردی کے عدالت نے بھی ملزمان کی ضمانت مسترد کردی تھی ۔ زرائع کے مطابق ملزمان کالعدم شدت پسندتنظیم سے بھی وابستگی رکھتے تھے جو کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ کالعدم تحریک طالبان کو اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں کے زریعے پیسے بھی مہیا کرتے تھی ۔
دوسری جانب عدالت میں موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے انچارج امجد کلیار نے جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے سامنے پیش کیا تھا تاہم امجد کلیار عدالت کے باہر سگریٹ پھونکتا رہا اور ملزمان اس کی آنکھوں کے سامنے فرار ہوگئے۔