پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں چارسدہ روڈ پر دھماکے سے 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پشاور: ناگمان کے قریب چارسدہ روڈ پر دھماکے سے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکا اس قدر شدید تھاکہ اس سے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور اسے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button