پاکستانی شیعہ خبریں

مذاکرات کے باوجود دہشتگردی جاری، چارسدہ دھماکہ میں 3 افراد شہید

شیعہ نیوز (چارسدہ) چارسدہ میں پولیس وین کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا، تین افراد جاں بحق اور گیارہ پولیس اہلکاروں سمیت اڑتیس افراد زخمی ہو گئے۔  دہشت گردوں نے ایک بار پھر سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ چار سدہ میں نوشہرہ روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس سے ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس وین جیسے ہی قریب سے گزری اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیور اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جبکہ کچھ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

 

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے متصل چارسدہ کے علاقے فاروق اعظم چوک پر آج منگل کی صبح ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ۳ افراد جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ کچھ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ، جبکہ باقی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ شفیع اللہ خان نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس کا نشانہ پولیس وین تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی دوکاندار بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ایک پولیس وین کے قریب ہوا ہے، جبکہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button