پاکستانی شیعہ خبریں
بنوں میں دہشت گردوں کا ریمورٹ کنٹرول دھماکہ، 3 افراد زخمی
شیعہ نیوز(بنوں) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے ایک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ بنوں کے علاقے ریلوے روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جس سے خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اس واقعہ میں کوئی بھی اہلکار زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول کی مدد سے اُڑایا گیا۔ پولیس ایس ایچ او کے مطابق واقعہ میں 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے، جنہیں ڈی ایچ کیو ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔