Uncategorized

جلوس امام حسن ؑ،3ڈی ایس پیز،8انسپکٹرز،138وارڈنز کی ڈیوٹی

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)صبح 7سے اختتام جلوس امام حسنؑ  تک پشاور روڈ چیئرنگ کراس سے چوہڑ چوک ٹریفک بند ہوئی
راولپنڈی:۔ آج پشاور روڈ پر ماتمی جلوس امام حسنؑ کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 3ڈی ایس پیز، 8 انسپکٹرز / انچارجز، 127وارڈن افسران اور 11جونیئر ٹریفک وارڈنز سپیشل ڈیوٹی انجام دی ، سی ٹی او راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ صبح 7بجے سے اختتام جلوس تک پشاور روڈ چیئرنگ کراس سے چوہڑ چوک کی جانب ٹریفک نہیں جا سکے گی، فلائی اوور مہر آباد سے ٹریفک آئی جے پرنسپل روڈ، ڈھوک حسو روڈ، بیکری چوک اور ٹرانزٹ کیمپ سے صدر کی جانب، قاسم مارکیٹ سے براستہ ٹرانزٹ کیمپ ، بیکری چو ک اور ڈھوک حسو آئی جے پرنسپل روڈ، قاسم مارکیٹ رینج روڈ شالے ویلی اور مصریال روڈ سے ٹریفک بھاٹہ چوک گولڑہ موڑ جا سکے گی۔ شہری مدد اور رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 051.9272616پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button