پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی ڈاکیارڈ حملہ،افغانستان فرار ہونےوالے 3نیول افسران گرفتار
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں نیول ڈاکیارڈ پر حملے کے 3 مرکزی کردار کوئٹہ سے گرفتار کر لیے گئے۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تینوں گرفتار افراد پاک بحریہ کے افسران ہیں اور حملے کے بعد کراچی سے غیر سرکاری گاڑی کے ذریعے کوئٹہ پہنچے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے تینوں نیول افسران افغانستان فرار ہونا چاہتے تھے البتہ ان کو کراچی سے فرار ہو کر کوئٹہ میں داخل ہوتے وقت ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
گرفتار افراد کو نیول انٹیلی جنس کی ٹیم طیارے سے کراچی لے گئی ہے جہاں حساس اداروں نے گرفتار افراد سے تفتیش مکمل کرلی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر اورماڑہ اور کراچی سے مزید گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔