پاکستانی شیعہ خبریں

پروفیسر شکیل اوج کا قتل، جامعہ کراچی 3 دن کیلئے بند، طلبہ و اساتذہ کی احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (کراچی) پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل پر جامعہ کراچی 3 دن کیلئے بند کر دی گئی جبکہ اساتذہ نے قاتلوں کی گرفتاری تک تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کر دیا، طلباء اور اساتذہ نے افسوسناک واقعے کے خلاف احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ جامعہ کراچی کے طلبہ نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، پروفیسر شکیل اوج کے قتل پر غم سے نڈھال طلباء نے ریلی نکالی، مشتعل طلباء کا کہنا تھا کہ دہشتگرد قاتلوں نے مشفق استاد سے محروم کر دیا، پروفیسر صاحب کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔ مظاہرین نے پروفیسر شکیل اوج کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا جبکہ افسوسناک واقعے کے خلاف جامعہ کراچی سمیت ملک بھر کی یونیورسٹیز میں تدریسی عمل معطل اور پرچے ملتوی کر دیئے گئے۔ پروفیسر شکیل اوج کے قتل کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی، گورنر سندھ سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی مذمت کی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے بھی صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button