Uncategorized

اوچ شریف، پولیس مقابلہ میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز (اوچ شریف) اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ اوچ شریف میں کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گردوں کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس کی حراست سے چھڑا لیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کا تعاقب کیا۔ بکھری کے قریب پولیس مقابلہ ہو گیا، جس میں تینوں دہشت گرد قاری نذیر، احسان اللہ فہد اور غلام حسن ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں نے تین ماہ قبل نماز تراویح کی ڈیوٹی کے دوران 2 پولیس اہلکاروں ہیبت خان اور عبد الستار کو شہید کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button