پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی، گلستان جوہر میں امام بارگاہ کے باہر سبیل امام حسین (ع) پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی
شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کےقریب امام بارگاہ کے باہر دستی بم حملہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے دستی بم حملہ سبیل امام حسین (ع) پر کیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گرد بم پھینکنے کے بعد موسمیات کی طرف فرار ہوئے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسلامک ریسرچ سینٹر کے باہر دستی بم حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 9 ماہ کی ننھی کلی سیدہ بتول شہید ہوگئی تھی۔