بزرگ شیعہ علماء کورونا وائرس سے متاثر،مومنین سے دعاؤں کی درخواست
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مولانا محمد علی نقوی کے بعد ایک اور بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس شہر کراچی میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے دو علماء کرام مولانا محمد علی نقوی کے بعد اب علامہ حسن ظفر نقوی بھی متاثر ہوگئے ہیں۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
اس سے قبل معروف نوحہ خواں اور تنظیم عزاداری پاکستان کے صدر ایس ایم نقی بھی کورونا میں مبتلا ہو کرخود کو گھر میں قرنطینہ کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دعائے صحت کی اپیل کی جارہی ہے۔
قارئین سے گزارش ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی اس وبا سےحفاظت کو یقینی بنائیں۔
شیعت نیوز نیٹ ورک دعا گو ہے کہ خدا وند عالم بحق محمد و آل محمدؑان علماء کرام اور نوحہ خواں سمیت تمام مریضوں کو شفائےکاملہ عنایت فرمائے اور تمام لوگوں کو اس بیماری سے محفوظ فرمائے۔