
مشرق وسطی
شام پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 شہری شہید
شیعہ نیوز: عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ شام کے مغربی علاقے میں ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد عام شہری شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے اپنے فیلڈ رپورٹر سے نقل کرتے ہوئے المیادین نے بتایا ہے کہ لبنان کے قریب شام کے مغربی علاقے میں ہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 3 عام شہری شہید ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق لبنان کے قریبی شامی علاقے میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں میں 1 یا 2 ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ المیادین نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ حملہ القصیر نامی علاقے میں العاصی پل کے قریب کیا گیا۔ المیادین نے مزید کہا کہ اس حملے میں 2 ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا تھا کہ جس میں کم از کم 3 شامی شہری شہید ہوئے ہیں۔