پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

3 مارچ سانحہ عباس ٹاؤن، واللہ نہیں بھولیں گے

اس ہولناک بم دھماکے میں 54 مومنین شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کی تاریخ کے بھیانک ترین سانحہ عباس ٹاؤن کوآج 9برس مکمل ہوگئے،دہشتگرد تاحال قانون کی گرفت سے آزاد۔ اس ہولناک بم دھماکے میں 54 مومنین شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئےتھے۔

تفصیلات کے مطابق 3مارچ 2013 سانحہ عباس ٹاؤن کراچی میں بارود سے بھری گاڑی کو اقراءسٹی کے مین گیٹ کے سامنے ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا گیا جس کے بعد چاروں طرف تباہی اور قیامت صغریٰ کے مناظردیکھے گئے۔دھماکے کے مقام پر نصب پی ایم ٹی بم دھماکے کی شدت اور بارودی مواد کے باعث پرروز دھماکے سے پھٹ گئی جس نے مزید تباہی کا سامان کیا۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ چاروں طرف آگ ہی آگ تھی اطراف میں موجود فلیٹوں کی نچلی اور بالائی تمام منزلیں آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی تھیں ، فلیٹوں کے نیچے موجود دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی تھیں جن میں موجود مالکان اور خریداروں کی لاشیں پھنسی ہوئی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ دشمنوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کیوں بے بس ہیں؟

جائے حادثہ کے نزدیک موجود تمام فلیٹس کی بنیادیں بھی ہل کر رہ گئیں تھیں، اقراءسٹی کے اندر موجود فلیٹس کی بنیادی منزلیں دھنس گئیں ۔

تمام شہداءکی اجتماعی نماز جنازہ شاہراہ پاکستان پر ادا کی گئی تھی جس میں عوام کی شرکت نے ماضی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے تھے، اتنی بڑی تعداد میں شیعہ سنی عوام کا اس اجتماع میں شریک ہونا اس سانحے میں ملوث تکفیری دہشتگردعناصر کے منہ پر تماچہ تھا۔

واضح رہے کہ آج9برس بیت جانے کے باوجوددیگر سانحات کی طرح اس اندہوناک سانحے میں ملوث مجرم بھی تاحال قانون کے مطابق اپنے انجام تک پہنچے میں تاحال ناکام ہیں، سکیورٹی اداروں نے ان 9 برسوں میں کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور ایک لسانی دہشتگرد جماعت کے درجنوں دہشتگردوں کی گرفتاریاں ظاہر کیں لیکن کسی ایک مجرم کوبھی تختہ دار پر نہیں چڑھایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button