
شیعہ مسنگ پرسنز تاجدار مہدی، احرار مجتبی اور یوسف بخاری بازیاب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ مسنگ پرسنز تاجدار مہدی، احرار مجتبی اور سید یوسف بخاری کو سی ٹی ڈی نےتقریبا ڈیڑھ ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد عدالت میں پیش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں 8 مئی کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے جبری لاپتہ تاجدار علی مہدی ،شاہ فیصل کالونی سے جبری طور پر لاپتہ سیداحرارمجتبیٰ بخاری اور سید یوسف رضا بخاری کو سی ٹی ڈی نے گرفتاری ظاہر کرکے جیل منتقل کردیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق تاجدار علی مہدی اور یوسف رضا بخاری کوسینٹرل جیل جبکہ احرار مجتبیٰ کو ملیر جیل منتقل کردیا گیا ہے،تینوں جوانوں پرتھانہ سی ٹی ڈی میں درج ایف آئی آر میں A 23(1)سندھ آرمز ایکٹ 2013 کی دفعہ شامل کی گئی ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کا ضلع ملیر کی مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ
سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے تینوں جوانوں پر غیر قانون اسلحے برآمد کیئے جانے اور ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ جیسے بھونڈے اور من گھڑت الزامات عائد کیئے ہیں، واضح رہےکہ تینوں جوانوں کی گرفتاری کے بعد شہر بھر میں بے گناہ شیعہ جوانوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں کا ایک نارکنے والا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل مزید 3 شیعہ جبری لاپتہ جوانوں کی بھی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری ظاہر کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا، خدا جلد کاذبین کو انکے انجام تک پہنچا کر صادقین کو باعزت رہائی عطا کرے گا ۔انشاءاللہ آمین۔