اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں مطلوب کمانڈر رحمت سمیت 2 دہشت گرد مارے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان، افغانستان میں امن کیلئے کوششوں کا عزم کیے ہوئے ہے

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رحمت بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، آپریشن میں فورسز نے بڑی تعداد میں ہتھیار بھی تحویل میں لیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا تھا، آپریشن میں علیم خان گروپ کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button