کراچی:گلبہار گولیمار کے علاقہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقہ گلبہار گولیمار پھول والی گلی میں ایاز میڈیکل اسٹور پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت )کے غنڈوکی فائرنگ سے 30 سالہ شیعہ نوجوان کامران علی شہید۔
نمائندے کے مطابق پاکستان کی کالعدم جماعت سپاہ صحابہ طالبان کے دشتگردوں کی فائرنگ سے 30 سالہ کامران علی شہید ہوگے۔شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید ہسپتال سے رضویہ امام بارگاہ منتقل کیا گیا ہے۔ شہید کا تعلق شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان سے تھا ۔شہید کی میت کو آج استور کے لیے روانہ کیا جائے گا جہاں ان کی تعدفین کا عمل مکمل کیا جائے گا
واضح رہے کے کہ اسی گلبہار کے علاقہ میں پولیس و رینجرز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے یعنی اسکا مطلب یہ ہے کہ مرے بھی شیعہ اور گرفتار بھی ہمارے ہی مومنین ہو۔کیا انتظامیہ اور چیف جسٹس صاحب بتانا پسند کرے گے کہ یہ انصاف ہے؟
پولیس و رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقوں میں جاری ریاستی دہشتگردی پر مومنین کا شدید غم و غصہ جاری ہے۔