Uncategorized

کراچی : سی ٹی ڈی کے متعصب اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار 30 سالہ شیعہ جوان کا سینڑل جیرل میں پراسرار طورپرانتقال

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) 6 ماہ قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 ڈی سے سی ٹی ڈی پولیس کے متعصب اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 30 شیعہ جوان سید حامد رضا نقوی آج پراسرار طور پر انتقال کر گئے, سینٹرل جیل پولیس کی جانب سے آج علی الصبح سید حامد رضا کے اچانک انتقال کی خبر انکے اہلِ خانہ کو دیئے جانے کیساتھ انکو سول اسپتال آکر سید حامد رضا کا جسدِ خاکی وصول کرنے کا کہا گیا, اہلِ خانہ کو سید حامد عباس کے جسدِ خاکی کیساتھ فقط ایک ڈیتھ سرٹیفیکٹ اور میت حوالگی کا پرچہ تھماکر رخصت کردیا گیا کہ جسمیں وجہ موت عارضہ قلب بتائی گئی, سید حامد رضا کی نمازِ جنازہ اب سے کچھ دیر قبل مسجدِ خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں ادا کردی گئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button