مشرق وسطی

آل خلیفہ نے 30 ہزار بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے سے محروم کردیا

شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرینی عوام کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادیوں پر پابندیوں کا تسلسل جاری ہے ۔ جون2016سے اب تک الدراز شہر کی مرکزی مسجد امام الصادق (ع)میں نماز جمعہ
پر پابندی بدستور جاری رکھ کر30ہزار سے زائد آبادی کی مذہبی آزادی کو سلب کر رکھا ہے۔اللؤلو ٹی وی کے مطابق آج جمعہ کے دن بھی مسجد امام الصادق (ع) کا محاصرہ کر کے نمازیوں کو رسائی سے محروم کر دیئے گئے۔
بکتر بند گاریوں سے مسلح سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد جانے کے راستے میں ناکہ بندیاں کئے رکھیں۔ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخی کے جون 2016کے فیصلے سے لے کر اب تک الدراز شہر کا بھی محاصرہ جاری ہے جس
کی وجہ سے شہری عرصہ دو سال سے کربناک صورتحال اور تکلیف دہ زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔عالمی سطح پر اس حکومتی اقدام کی بار ہا دفعہ مذمت کے باوجود کوئی اصلاح احوال کی صورت حال نظر نہیں
آ رہی اور آل خلیفہ حکمرانوں کے سر پر جوں نہیں رینگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button