پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان، داعش میں شامل تیس پاکستانیوں نے ہتھیار ڈال دیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں جاری آپریشن کے دوران 62 داعشی دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے 62 افراد میں سے 30 پاکستانی ہیں جو وہابی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان سے داعش میں بھرتی کئے جانے کے بعد افغانستان میں جعلی جہاد کیلیئے بھیجے گئے تھے۔

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے والے داعشیوں میں30 پاکستانی اور 2 ترک شہری بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ہفتے کے دوران تقریبا سات سو کے قریب داعشی عناصر نے صوبہ ننگرہار میں خود کو افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔

واضح رہے کہ شام و عراق میں بدترین شکست کے بعد داعش نے اپنے مراکز افغاانستان میں پاکستان اور ایران کی سرحدوں کے قریب قائم کرلیئے ہیںجبکہ پاکستان میں بھرتیوں کی ذمہ داری کالعدم وہابیدہشتگرد گروپس سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو سونپی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button