مشرق وسطی

عفرین کارروائی میں 300 ترک فوجی ہلاک

رپورٹ کے مطابق کرد ڈیموکریٹک الائنس (PYD)نے جمعہ کے روز کہا کہ شام کے صوبے حلب کے علاقے عفرین میں ترکی کی جانب سے شروع کردہ کارروائی میں کرد فورسز نےاب تک 308 ترک اور اس کے اتحادی فوجیوں کوہلاک کر دیا ہے۔

کرد ڈیموکریٹک الائنس (PYD)نے کہا کہ اس کارروائی میں اب تک ہمارے 43 افراد اور 59 سویلین ہلاک ہوئے۔

کرد ڈیموکریٹک الائنس (PYD) نے شام کی سرزمین پر ترکی کی فوجی کارروائی کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند کہ اس کارروائی میں ترکی کے فوجی جدید ترین ہتھیاروں من جملہ نیٹو کے ہتھیاروں اور جرمنی کے ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں سے لیس ہیں لیکن انھیں کسی بھی طور کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی شہر عفرین میں ترکی کی فوجی کارروائی 20 جنوری کو شروع ہوئی۔

شام کی حکومت نے عفرین میں ترکی کی فوجی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button