اسرائیلی فوجی اڈے سے 30،000 کارتوس چوری، صیہونی سوتے رہے
شیعہ نیوز:ذرائع ابلاغ نےصیہونی میڈیا کےحوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوبی فلسطین میں غاصب صیہونی فوجی اڈہ سے بہت بڑی مقدار میں کارتوس چوری ہو گئے ہیں۔ صیہونی فوجی تجزیہ کار یوسی یہوشع کے مطابق اس چوری کے واقعے میں تیس ہزار دو سو بیس گولیاں چوری کر لی گئی ہیں۔
صیہونی میڈیا کے مطابق بندوق کی گولیاں چوری ہونے کا واقعہ بدھ کے روز پیش آیا اور صیہونی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
صیہونی میڈیا نے گزشتہ ماہ بھی ایک ایسی چوری کی واردات سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک فوجی چھاؤنی میں تین نامعلوم افراد نے گھس کر وہاں سے تین بندوقیں چرا لیں جب کہ تربیت کےلئے موجود افراد وہاں پر سو رہے تھے، یہ واقعہ صیہونی حکومت کی النقب فوجی چھاؤنی میں پیش آیا تھا۔
نامعلوم افراد فوجی چھاؤنی میں داخل ہونے کے صیہونی فوجیوں کا اسلحہ لے جانے میں کامیاب ہوگئے جن فوجیوں کا اسلحہ چرایا گیا وہ توپخانے کے افسران کےلئے رکھے گئے ایک تربیت کورس میں شرکت کر رہے تھے۔
صیہونی میڈیا نے اس واقعے کو ایک سیکورٹی خطرہ قرار دیا ہے جب کہ صیہونی فوج نے اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ فوجی چھاؤنیوں سے چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔
صیہونی فوج نے گزشتہ ماہ ایک ایسا نقشہ میڈیا پر شائع کیا تھا جس میں اس کی خفیہ چھاؤنیاں اور اڈوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور یہ نقشہ صیہونی فوج کے داخلی کمانڈ نے نشر کیا تھا۔
صیہونی فوج کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے فوجیوں کےلئے لیبارٹریوں کے نقشے شائع کرنا چاہتی تھی لیکن اس نے کرونا لیبارٹریوں کے نقشوں کی بجائے خفیہ اڈوں کے نقشےشائع کردئیے۔ ان میں وہ مقامات اور اڈے بھی شامل تھے جن کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں تھیں، یہ اڈے اسرائیلی فضایہ اور اس کی انٹیلی جنس سروسز کے تھے۔