دنیا

بابری مسجد کی شہادت کی 30 ویں برسی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی 30 ویں برسی کے موقع پر پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ہندوستان کے شہر ایودھیا میں 6 دسمبر کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ انتظامی حکام اور انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی فعال ٹیموں سمیت سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔ ایودھیا میں سیکٹر مجسٹریٹ اور پولیس افسران پہلے سے ہی ڈیوٹی پر ہیں۔

دریں اثنا بابری انہدام کیس کے ایک اہم استغاثہ کے گواہ حاجی محبوب نے کہا ہے کہ 6 دسمبر 1992 کو قتل کیے جانے والے مسلم کمیونٹی کے افراد کے لیے مساجد میں قرآن خوانی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

کچھ دائیں بازو کی ہندو تنظیموں کی طرف سے 6 دسمبر کو روایتی پروگرام منعقد کرنے کے اعلانات کے پیش نظر متھرا میں بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر کئی شہروں میں آج کے دن کو یوم دعا کے طور پر منایا جا رہا ہے اور ملک میں موجود دوسری مساجد کی حفاظت کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

یادرہے کہ6 دسبمر 1992 کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کر دیے جانے کے بعد سے مسلمانوں کی سیاسی، مذھبی، سماجی اور ملّی تنظیموں کی جانب سے ہر سال اس دن کو یوم غم، یوم دعاء اور یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button