پاکستانی شیعہ خبریں

پاک فوج طالبان کیخلاف آپریشن کرے، پہلے مرحلے میں 313 جوانوں کا دستہ فراہم کرینگے، حسینی فورس

شیعہ نیوز (کراچی) حسینی فورس پاکستان کے مرکزی ترجمان اشتر رضا اشترنے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں طالبان کا قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ اور طالبان کو نقل و حرکت کرنے کی اجازت دینے پر شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کے اس عمل کو بزدلانہ حرکت قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اشتر رضا اشتر نے کہا کہ کیا حکومت ان طالبان کو آزاد کرے گی جنہوں نے 60 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں، فوجیوں، سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا اور انکی لاشوں کو پائمال کیا اور ان کی گردنیں بھی کاٹیں، ان درندوں کو آزاد کرنے کا مطلب مزید مظلوموں کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشتگردوں کی رہائی شہداء کے خون سے غداری اور مذاق ہے، حکومت کے طالبان کیساتھ مذاکرات کے باوجود صحافی بھائی رضا رومی پر حملے جیسے واقعات ہو رہے ہیں۔ اشتر رضا اشتر نے مزید کہا کہ تحفظ پاکستان ترمیمی بل کے نام پر حکومت عوام کو پریشان کرنے کا نیا راستہ کھول رہی ہے جبکہ اصل دشمن جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان کے ساتھ مذاکرات کئے جا رہے ہیں جو دراصل طالبان کو مضبوط ہونے کیلئے وقت دینے کے مترادف ہے۔ اشتر علی اشتر کا کہنا تھا حکومت کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی طالبان کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرے حسینی فورس پہلے مرحلے میں 313 جوانوں کا دستہ ان کے مدد کے لئے فراہم کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button