بھٹ شاہ، اصغریہ آرگنائزیشن کے 32ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا تین روزہ 32واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ’’سیرت علیؑ نجات بشریت‘‘ کنونشن کا آغاز سندھ کی سرزمین بھٹ شاہ میں ہوگیاہے۔
بھٹ شاہ کے ثقافتی مرکز میں منعقدہ مرکزی کنونشن میں صوبہ بھر سے خواتین سمیت اصغری کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ جمعہ کو کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن ارشاد حسین الحسینی نے افتتاحی خطاب کیا۔ بعد ازاں اصغریہ کی تاریخ کے روشن ادوار (سابقہ صدور کانفرنس) کا انعقاد کیا گیا، جس میں اصغریہ کے سابق مرکزی صدور نے شرکت کی اور کارکنان سے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر غلام رضا جعفری نے کہا کہ پاکستان میں وہی تنظٰمیں باقی رہتی ہیں، جن کے ادارہ مضبوط ہوتے ہیں، جو تنظیمیں شخصیات پر چلتی ہیں، وہ اپنا اصل ہدف حاصل نہیں کر سکتیں۔ مرکزی کنونشن 17 مارچ بروز اتوار کو اختتام پزیر ہوگا جس میں مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔