شہید قائد کی 33ویں برسی، ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر اجتماع کا اعلان
شہید قائد وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی قوم کی بہترین فکری رہنمائی کی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان1 اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسینی ؒکی 33ویں برسی کا شایان شان طریقے سے انعقاد کرے گی۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور کانفرنس کوآرڈینیٹر نثار فیضی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ شہید قائد وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی قوم کی بہترین فکری رہنمائی کی۔ انہوں نے وحدت و اخوت کا جس موثر انداز سے پرچار کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہید فاونڈیشن ماہانہ 1920 خانوادہ شہداء کی امداد کررہا ہے، شیعہ نیوز رپورٹ
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال وفاقی دارالحکومت میں عالی شان تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایک بھرپور تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے تمام صوبوں سے مختلف مکاتب فکر کے علماء ،کارکنان اور معروف مذہبی، سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات شریک ہوں گی۔
انہوں نے مرکزی رہنماؤں کو شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں فوری طور پر رابطوں کا آغاز کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔