ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں 330 تکفیری دہشت گردوں کا علاج ہوا، ریکارڈ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاء الدین اسپتال میں 330 تکفیری دہشت گردوں کے علاج معالجے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ضیاء الدین اسپتال سے 330 دہشت گردوں نے علاج کرایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مطلوب 330 تکفیری دہشت گردوں کا کریمنل ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔ قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کے مطابق ضیاء الدین اسپتال میں علاج کروانے والے دہشت گردوں میںکالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں اور سیاسی جماعت کے تکفیری دہشتگرد شامل تھے۔ علاج کرانے والوں میں ایسے تکفیری دہشت گرد بھی شامل تھے حکومت نے جن کے سروں کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 330 دہشت گردوں کا سربمہر ریکارڈ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے جسے ڈاکٹر عاصم کے خلاف ٹھوس ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف تکفیری دہشت گردوں کے علاج معالجے کے الزام میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی تھیں