پاکستانی شیعہ خبریں

مستونگ، پنجگور، سرچ آپریشن کے دوران 35 سے زائد مشتبہ افرادگرفتار

شیعہ نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فرنٹیئر کور کا آپریشن جاری ہے۔ مستونگ اور پنجگور میں سرچ آپریشن کے دوران 35سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پر ایف سی اور پولیس نے مستونگ کے علاقوں درین گڑھ، کانک، کوشک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کیے گئے ۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد نے خود اس آپریشن کی فضائی نگرانی کی۔ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اب تک 20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ مستونگ کے علاقے ڈولائی میں سرچ آپریشن تا حال جاری ہے۔ دوسری جانب پنجگور کے علاقے وشبود میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی اور دستی بموں سے حملہ بھی کیا۔ جوابی کارروائی میں 15سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق یہ آپریشن 21 جنوری کو زائرین کی بس پر خودکش حملہ اور 22 جنوری کو غیر ملکی سائیکلسٹ پر حملے کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button