پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ اوکزئی کلایہ بازارشہداءکی تعداد35ہوگئی، مقتولین میں 3ہندوبھی شامل

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اورکزئی کلایہ بازار میں بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد35ہوگئی، سانحے کے مقتولین میں تین بے گناہ ہندوں بھی شامل ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایہ بازار میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد30سے بڑھ کر 35ہوگئی ہے، سانحے کے مذید 5زخمی جام شہادت نوش کرگئے،اورکزئی دھماکے کے مقتولین میںشامل باپ بیٹے سمیت 3 ہندو ئوںکا شمشان گھاٹ اٹک میں کریا کرم کر دیا گیا۔ گذشتہ روز اورکزئی کے علاقے کلایہ بازار میں ہونے والے دھماکے میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 3 افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے، جن کی شناخت سرم چند، منت لال اور امرت لال کے نام سے ہوئی تھی۔ تینوں ہندوؤں کا تعلق خیبر کی وادی تیراه سے تھا اور وہ کپڑے کے تاجر تھے۔ گذشتہ روز کلایہ بازار کے ہفتہ وار بازار میں کپڑا فروخت کرنے گئے تھے۔ تینوں کی لاشیں رات گئے پشاور منتقل کی گئیں تھیں، سرم چند، اور منت لال باپ بیٹے ہیں، جن کی میتیں آخری رسومات جھنڈا بازار مندر میں ادا کرنے کے بعد اٹک شمشان گھاٹ روانہ کر دی گئیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کی اقلیتی برادری نے اورکزئی دھماکے میں نشانہ بننے والے ہندوؤں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button