دنیا

غزہ میں جنگ روکنے کے لئے سلامتی کونسل کے ہال میں 36 یہودی مذہبی رہنماؤں کا اجتماع

شیعہ نیوز: امریکہ میں یہودی مذہبی اسکولوں کے 36 علماء اور طلباء، سلامتی کونسل ہال کے اندر جمع ہوئے اور غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

انمذہبی علماء نے اقوام متحدہ کے خصوصی دورے کے ایک حصے کے طور پر سلامتی کونسل کا دورہ کیا، لیکن جیسے ہی وہ ہال میں داخل ہوئے، انہوں نے یہودی شالیں اور فلسطینی اسکارف پہن لئے اور پلے کارڈ اٹھا لئے ،جن پر لکھا تھا۔

’’ابھی جنگ بند کرو‘‘

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں دوائيں نہ پہنچنے دینا فلسطینی عوام کی نسل کشی ہے، یورو میڈیٹیرین ہیومن رائٹس واچ

انہوں نے امریکی صدر بائیڈن سے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرنے والی قراردادوں کے ویٹو کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

اس احتجاجی کارروائی کا اہتمام ’’وائس آف جیوز فار پیس‘‘، ’’یہودیوں کی نسلی اور اقتصادی انصاف کی حمایت کرنے والی تنظیم‘‘ اور ’’ربیس سپورٹنگ سیز فائر‘‘ نامی تنظیموں نے کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button