پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، امامیہ آرگناٸزیشن کے زیراہتمام قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 36ویں برسی

شیعہ نیوز: امامیہ آرگناٸزیشن پاکستان لاہور ریجن نے قئد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی 36 ویں برسی کے موقع پر سیمینار اور شہید راہ مقاومت کی شہادت پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا۔ تقریب سلمان فارسی آڈیٹوریم محمدی مسجد گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کے انعقاد میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگناٸزیشن لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نے خصوصی معاونت کی۔ سیمینار سے امامیہ آرگناٸزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم تعلیمات و تبلیغات لعل مہدی خان، سابق چیئرمین افسر حسین خان، ریجنل ناظم آئی او لاہور نسیم عباس کاظمی، سابق ریجنل ناظم سید قاسم رضا اور سابق یونٹ صدر امامیہ کالونی یونٹ غلام عباس نے خطاب کیا۔

آٸی ایس او کی نماٸندگی ڈویژنل صدر آٸی ایس او لاہور ڈویژن ذریت عباس نے کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، مولانا ظہیر حسین کربلاٸی،  نماٸندہ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا سید ضیاء الحسن نجفی، حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا فیضان حیدر زیدی اور حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا مصطفی مہدی نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے ملت کو سیاسی شعور دیا، پہلی بار شہید قائد نے ملت جعفریہ کا دستور ’’ہمارا راستہ‘‘ نے نام سے جاری کیا۔ قائد شہید کی فکر سے آج بھی ملت موجودہ بحران سے نکل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ شب زندہ دار تھے۔

امامیہ آرگناٸزیشن پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے لاہور ریجن نے اپنے سینیر محب ممبران کو ممبر شپ کارڈز بھی پیش کٸے۔ سیمینار میں علمائے کرام اور تنظیمی اکابرین نے موضوع کی مناسبت سے خطابات کئے جبکہ برادران و خوھران نے سیمنار میں بھر پور شرکت کے ذریعے اپنی دینی و تنظیمی بیداری کا ثبوت دیا۔ لاہور کے 12یونٹس اور شعبہ خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کے اختتام پر قائد شہید اور قائد مزاحمت اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button