پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کرانی روڈ کوئٹہ کے 37زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا

C-130 quetta  سانحہ کرانی روڈ کوئٹہ میں شدید زخمی ہونے والے 37شیعہ مسلمانوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے کی مدد سے سانحہ کرانی روڈ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے 37مومنین کو کراچی میں علاج معالجے کے لئے منتقل کر دیا گیا ہے۔ سانحہ کوئتہ کے ذخمیوں کو کراچی کے دو اسپتالو ں میں منتقل کیا گیا ہے۔سانحہ کوئٹہ کے 33زخمیو ں کو آغا خان یونیورسٹی اسپتال جبکہ چار زخمیوں کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عماد اللہ صدیقی نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ حکومت سند ھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے تمام زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے 2500ہزارہ خاندانوں کوآسٹریلیا میں سیاسی پناہ دئیے جانے واے بیان کے متعلق اسلام آباد میں آسٹریلوی سفارتخانے کاکہنا ہے کہ ان کے پاس ابھی فی الحال نئے انتظامات کی گنجائش نہیں ہے کہ وہ ملک کے کسی مخصوص حصے کے لوگوں کو سیاسی پناہ کے حوالے سے مدعو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button