دنیا

دنیا کی380 معروف فلمی ہستیوں نے غزہ ميں نسل کشی کی مذمت کی ہے

شیعہ نیوز: ریف فائنس ( Fiennes Ralph ) سمیت دنیا کی 380 سے زیادہ معروف فلمی ہستیوں نے منگل 13 مئی کو کینز فلم فیسٹیول کے افتتاح سے قبل ایک کھلا خط جاری کرکے، غزہ میں نسل کشی کی مذمت کی ہے۔

ارنا کے مطابق 380 سے زيادہ معروف فلمی ہستیوں کا یہ خط فرانسیسی روزنامے لبریشن اور امریکی جریدے ورائیٹی میں شائع ہوا ہے ۔

اس خط میں لکھا گیا ہے کہ ” ایسی حالت میں کہ غزہ میں نسل کشی جاری ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ ”

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی غزہ کو امداد بھیجنے کے نئے امریکی – صیہونی منصوبے کی مخالفت

اس خط پر دستخط کرنے والوں میں، ہالیوڈ کے معروف اسٹار اداکار، منجملہ ریجرڈ گیئر، سوزان سارانڈون، معروف ہسپانوی ہدایت کار پیدرو المودورا، کینز فلم فیسٹیول کے سابق ونر روبن اوسٹلونڈ جیسی بڑی فلمی ہستیاں شامل ہیں۔

دنیا کی معروف فلمی ہستیوں کے اس کھلے خط میں، غزہ میں نامہ نگار اور فوٹوگرافر فاطمہ حسونہ کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔

اپنی جان ہتھیلی پر رکھو اور جاؤ” نامی دستاویزی فلم اس پچیس سالہ جرنلسٹ فوٹوگرافرپر بنی ہے ۔ سپیدہ فارسی کی یہ دستاویزی فلم جمعرات کو کینز فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

جرنلسٹ فوٹوگرافر فاطمہ حسونہ، شمالی غزہ میں ایک رہائشی مکان پر اپنے کنبے کے دس افراد کے ہمراہ شہید ہوگئی تھیں۔

یہ خاتون فلسطینی جرنلسٹ اس اعلان کے ایک دن بعد صیہونی حملے میں شہید ہوئی ہے کہ اس پر بننے والی دستاویزی فلم کینز فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button