Uncategorized

انقلابِ اسلامی کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انقلابِ اسلامی سے اسلام مخالف قوتیں بہت سے میدانوں میں ناکام ہوئی،علامہ احمد اقبال:پاک ایران مثالی دوستی سے دشمنان ِ ملک و اسلام خوفزدہ ہیں،ڈاکٹر علی مرتضی ٰ ، کراچی انقلابِ اسلامی سے اسلام کا بول بولا ہو اہے جبکہ اسلام مخالف امریکہ واسرائیل بہت سے میدانوں میں ناکام ہوئے ہیں اور وہ مستقبل میں خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ہمیں بحیثیت مسلمان ہمیں اس انقلاب کی حفاظت کرنی چاہئے اور پاکستان میں اسلامی انقلاب کے لئے عملی کوشش کریں تاکہ اسلامی اقدار کا احیاءہو۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام انقلاب اسلامی کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب سے دنیا بھر میں اسلام کا پرچم بلند ہوا اور استعماری طاقتوں کو شکست فاش دیکر سب کو حیران کردیا، آج اسلامی انقلاب کی بدولت ایران علمی اور اقتصادی حوالوں سے دنیا کے اہم ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر علی مرتضی ٰ زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان ِ اسلام سازش کے تحت دنیا میں فرقہ وارانہ مسائل پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے مگر آج تمام اقوام اور مسالک کی وحدت اور یکجہتی کی وجہ سے انکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں ۔انہوں نے پاک ایران دوستی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران انقلاب اسلامی کے بعد سے دنیا کے لیے ایک نمونہ عمل ملک بن چکاہے اور ایران دن بدن ترقی کی منازل طے کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں مزیدکہا کہ ہر مسلمان جوکسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتا ہوجو اسلام پرست ہے وہ اسی اسلامی انقلاب کا داعی ہے۔اسی انقلاب اسلامی کے پروگرام کا انعقاد ایران پرستی نہیں بلکہ اسلام پسندی ہے جو ہر صاحب ادراک شخص کو اس فرق کے ساتھ سمجھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button