سرچ آپریشن کا تیسرا دن،آرمی ہیلی کاپٹرز K2 بیس کیمپ پہنچ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاپتہ کوہ پیمائوں محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان محمد علی رندھاوا کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹرز کے ٹو بیس کیمپ پہنچ چکے ہیں جہاں سیون سمٹ ٹریک کے سربراہ چنگ داوا شرپا کے ہمراہ ممکنہ جگہوں میں کوہ پیمائوں کو تلاش کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں زیارات مقامات مقدسہ ایران وعراق کے مشتاق زمینی سفر کے زائرین کے لئے بڑی خوشخبری
ادھر چنگ داوا شرپا نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج وہ ہیلی کاپٹرز کے زریعے 7000 میٹر کی بلندی تک کی تمام جگہوں میں کامیاب سرچ آپریشن کیلئے پر امید ہیں۔
سات ہزار میٹر سے زائد کی بلندی پر موسم خراب ہے اور چوٹی کا بالائی حصہ بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران بھی سرچ آپریشن جاری رہا تھا اس دوران پانچ ملکی و غیر ملکی کوہ پیمائوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔ ابھی تک کامیابی نہ مل سکی۔