پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، عاشورہ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار

terrorist 1 Shiitenewsسی آئی ڈی کے ایس ایس پی چوہدری اسلم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کے چار مبینہ دہشتگردوں کو موچکو کے علاقے سے گرفتار کر کے تین خودکش جیکٹس، بیس کلو بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

کراچی میں عاشور کے موقع پر دہشتگردی کا کا منصوبہ ناکام،

سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے چار مبینہ دہشتگرد گرفتار کر کے خودکش جیکٹس اور بارود برآمد کر لیا۔ سی آئی ڈی کے انسداد انتہا پسندی سیل کے terrorist 2 Shiitenewsسربراہ ایس ایس پی چوہدری اسلم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کالعدم تحریک طالبان کے چار مبینہ دہشتگردوں کو موچکو کے علاقے سے گرفتار کر کے تین خودکش جیکٹس، بیس کلو بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں عبدالستار، شعیب، شاہ فہد اور نصراللہ شامل ہیں۔ چوہدری اسلم کے مطابق ملزمان عاشورہ پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ملزمان نے دوران تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سٹی کورٹ کے قریب تاجر کو ہلاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے کراچی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے چار مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی انسداد دہشتگردی سیل چوہدری اسلم نے گارڈن ہیڈ کو آرٹرز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔ چوہدری اسلم کا کہنا ہے کہ ملزمان اسلحہ اور خودکش جیکٹ بسوں میں لے کر آئے تھے، ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ملزمان خودکش حملے کیلئے کراچی آئے، جبکہ ملزمان نے سٹی کورٹ کے قریب تاجر کو ہلاک کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button