کراچی پولیس کاکریک ڈاؤن ، 4 خواتین سمیت 100 افراد گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارراوئیوں میں داعش سے تعلق کے شبے میں 9 ملزمان گرفتار کیے جبکہ کورنگی اور لانڈھی میں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 100 مشتبہ افراد کو حراست لے لیا۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش،القائدہ اور انصارالاسلام کے ساتھ روابط کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی پولیس نے گذشتہ چند ماہ میں گرفتار کئے گئے داعش سے منسلک تکفیری دہشتگردوں سے ملنے والی معلومات کے سلسلے میں کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہِ صحابہ (اہلسنت و الجماعت)،لشکرِ جھنگوی اور عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے کراچی سمیت سندہ کے مختلف شہروں اور پنجاب سے گرفتار کئے گئے تکفیری دہشتگردوں نے کراچی،حیدرآباد، میرپورخاص،خیرپور،ٹھیڑی اور پنجاب میں اپنے دیگر دہشتگرد وں اور انکے سہولت کاروں کے حوالے سے اہم انکشافات کئے تھے،جس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی و صوبائی انٹیلیجنس اداروں کی مدد سے کراچی کے پوش علاقوں میں موجود نجی تعلیمی اداروں سمیت کراچی یونیورسٹی،اآئی بی اے،سرسید یونیورسٹی کے تکفیری دہشتگرد طالبعلموں کو گرفتار کیا تھا
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں تکفیری دہشتگردوں نے کراچی سمیت ملک بھر میں داعش کے لئے کام کرنے والی تکفیری دہشتگرد خواتین کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا تھا کہ جو ڈیفنس سمیت دیگر پوش علاقوںمیں رہائش پذیر ہیں اور داعش کے دہشتگردوں کے ساتھ جہادالنکاح اور مالی امداد کے لئے امیر خواتین باالخصوص نوجوان لڑکیوں کی برین واشنگ کرتی ہیں،گرفتار ہونے والے تکفیری دہشتگردوں کے مطابق کراچی کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی ایسی ہی تکفیری دہشتگرد خواتین کا منظم گروہ موجود ہے کہ جو نوجوان طالبات کی برین واشنگ میں مصروف ہے،ان اطلاعات کو حاصل کرنے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تکفیری دہشتگرد خواتین کےخلاف بھرپور اآپریشن کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جن کے ساتھ تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تکفیری دہشتگرد خواتین کو اسلام اآباد میں موجودداعش کے جہاد النکاح کے پاکستانی شاخ جامعہ حفصہ سے ہدایات اور ٹارگٹ دیئے جاتے ہیں کہ جس میں داعش کے دہشتگردوں کے لئے فنڈز جمع کرنا،پاکستان میں موجود داعش کے دہشتگردوں کی شادیا کروانا اور شام و عراق میں موجود داعش کے تکفیری دہشتگردوں کی جنسی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جہادالنکاح کے لئے نوجوان لڑکیوں کی برین واشنگ کرکے شام و عراق بھیجنا شامل ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی لاہور سے جماعت الدعوۃ پنجاب کے ایک سینئر دہشتگرد کی بیوی دیگر نوجوان لڑکیوں کے سمیت داعش کے دہشتگدوں کے ساتھ جہادالنکاح کے لئے شام جاچکی ہے
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کراچی نے بھی کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ جنداللہ حاجی خلیل گروپ کے تکفیری دہشتگرد عبدالعزیز کو گرفتار کیا تھا کہ جو داعش کے لئے لوگوں کو بھرتی کرکے شام بھجوانے کے علاوہ پاکستان میں موجوکالعدم د تکفیری دہشتگرد گروہوں سپاہِ صحابہ(اہلسنت و الجماعت)،لشکر جھنگوی،انصارالاسلام اور کالعدم سپاہ صحابہ کے سیاسی ونگ راہِ حق پارٹی کے لئے فنڈز بھی جمع کر تا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد، کراچی کے علاوہ اسلام آباد،پنجاب اور کوئٹہ میں موجود داعش کے تکفیری دہشت گردوں سے رابطے میں تھا
پنجاب پولیس نے بھی لاہور،سیالکوٹ،جھنگ،بہاولپور سمیت کئی علاقوں سے داعش سے منسلک تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کارووائیاں کی ہیں، جسمیں سیالکوٹ سے 9 اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے تکفیری خواتین سمیت 20 سے ذائد تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہےکہ جن سے وفاقی اور صوبائی تحقیقاتی ادارے تفتیش کرنے میں مصروف ہیں،تفتیشی ذرائع کےکہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تکفیری دہشتگرد مرد و خواتین سے کی جانے والی تفصیلات کے مطابق سندہ،پنجاب میں داعش کا ایک منظم گروہ کام کررہا ہے جس کے مذید ارکان کی گرفتاریوں کے حوالے سے سندہ اور پنجاب کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں انٹیلیجنس معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے مستقبل میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف مذید کاروائیاں متوقع ہیں